فارن ایجنٹ ملکی تاریخ کا بدترین تجربہ تھا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا: وزیر اطلاعات

7

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخی کا بدترین اور ناکام ترین تجربہ تھا جس نے ترقی کرتے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیلا، فارن ایجنٹ اور امپورٹڈ ٹولے سے آئینی طریقے سے جان چھڑائی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیروز گاری، نااہل اور فارن ایجنٹ 4 سال ملک پر مسلط رہے، فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخی کا بدترین اور ناکام ترین تجربہ تھا جس نے ترقی کرتے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ نے ملک کے مفادات بیچے، کشمیر کا سودا کیا اور شہدا کے خلاف مذموم مہم چلائی، اداروں کی تضحیک کی۔ فارن ایجنٹ اور امپورٹڈ ٹولے سے آئینی طریقے سے جان چھڑائی گئی۔ 
مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ کے سابقہ دور میں ملکی معیشت 6.3 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی تھی، نوازشریف دور میں مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 3.6 فیصد پر تھی جبکہ فارن ایجنٹ ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کا موجب بنا، آج عوام کو لگا ہر زخم اور تکلیف فارن ایجنٹ کی وجہ سے ہے ۔ 

تبصرے بند ہیں.