کویت میں غیر متوقع برفباری دیکھ کر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

45

ریاض: دنیا کے گرم ترین ملکوں میں سے ایک کویت میں برفباری ، کویت میں غیر متوقع برفباری دیکھ کر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

 

سعودی عرب کے شہر تبوک اور خلیجی ملک اومان میں بھی برف کے گالے صحرا کو سفید کر گئے ۔ لوگ برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے ، صحرائی موسم خوشگوار ہوگیا تو عربوں نے جنگل میں منگل کا سماں باندھ دیا ۔ برف سے ڈھکے صحرا میں خیمے گاڑھ دیئے اور خوب موج مستی کی ۔

 

اس سے قبل سعودی شہریوں نے سرد موسم کا لطف اٹھانے کیلئے تبوک کا رخ کیا ۔ سعودی حکام نے آئندہ دنوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.