ملک میں کوئی سنجیدہ صورتحال نہیں اور معیشت تباہ ہو رہی ہے: حماد اظہر

29

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءحماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی سنجیدہ صورتحال نہیں ہے اور معیشت تباہ ہو رہی ہے، یہ حکومت سازش کے طور پر ہم پر مسلط کی گئی جبکہ اس ملک کو سنبھالنے کیلئے عوام کی حکومت ہونی چاہئے۔ 
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر 250سے اوپر جارہا ہے اور اسے مستقل کرکے اپنی جگہ پر مستحکم کیا ہوا ہے، پاکستان میں ڈالر بہت مہنگے اور تقریباً ختم ہو چکے ہیں، بجلی بہت مہنگی ہو چکی ہے، پورے ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، باہر سے بجلی خریدنے کے پیسے پاکستان کے پاس نہیں ہیں اور توانائی کے دونوں وزیر غائب ہیں وہ بھی دوروں کے شوقین ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی اس حکومت نے مہنگے داموں خریدا، عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے نوجوان روک کر پوچھتے ہیں، یہ حکومت سازش کے طور پر ہم پر مسلط کی گئی، ملک میں کوئی سنجیدہ صورتحال نہیں ہے،معیشت تباہ ہورہی ہے، ایسی صورتحال میں ملک میں چیزیں ملنا بند ہوجاتی ہیں، عمران خان کی جدوجہد پاکستان کیلئے مثالی ہے، عمران خان ہر مہینے کسی نہ ادارے سے میٹنگ کرتے تھے، اس ملک کو سنبھالنے کیلئے عوام کی حکومت ہونی چاہئے۔ 
پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ موجودہ حکومتی ارکان کے اثاثے باہر کے ملکوں میں ہیں، انہیں کوئی فکر نہیں ہے، پاکستان میں سٹیل انڈسٹری بند پڑی ہے، پاکستان کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی کو دیوار سے نہیں لگانے دیں گے، ابھی بھی پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.