وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے 

21

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غور  کررہی ہے ۔

 

ذرایئع کے مطابق   کابینہ خواجہ آصف توانائی بچاؤ پلان پر صوبوں سے کی گئی مشاورت پر رپورٹ بھی دیں گے، کابینہ ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، وزارت صنعت و پیداوار الیکٹرک بائیکس پر بریفنگ دے گی،ون اسٹاپ سروس ایکٹ کی منظوری دی جائے گی،

 

ذرائع کے مطابق  کابینہ ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،  کابینہ میں نجکاری کمیٹی کے 26 دسمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق ہوگی،پینتالیس ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری کی منظوری متوقع ہے ،ہارڈ شپ کیٹیگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ کی منظوری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں وزیراعظم سستا آٹا پیکیج کی توثیق بھی کی جائے گی ،ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس سے توشہ خانہ پر وزرا کی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا ایجنڈا ڈراپ کردیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.