لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی نجی یونیورسٹی کے مہمان بنے جہاں ایک ایم و یو بھی سائن کیا گیا جبکہ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلباءنے مہمانوں سے سوالات بھی کئے۔
لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی سٹارز ہیں اور جب یہ عوام سے ملتے ہیں تو ہمیں بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔
اس موقع پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ابھی مشکل ہے، جلد بازی نہیں کرنا چاہتا، یہ نہ ہو کہ ایک دو میچ کے بعد پھر ان فٹ ہوجاؤں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، لیگ شروع ہونے میں ابھی 40 دن ہیں اس لئے میں بہت پرامید ہوں کہ پی ایس ایل میں ان ایکشن نظر آؤں گا۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انجری سے صحت یاب ہو رہا ہوں اور انشاءاللہ پرامید ہوں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔
تبصرے بند ہیں.