مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل

11

ٹورانٹو: پاکستان کے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ والد صاحب اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے ، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے ، والد کینیڈا میں موجود ہیں ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.