معروضی حالات بتا رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کی پاور نہیں: گورنر پنجاب

6

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، اگر وہ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں تو ووٹ لے لیں مگر معروضی حالات بتا رہے ہیں آپ کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کی پاور نہیں ہے، یہ اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو بے شک توڑ دیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف سیکرٹری کو جب میرا حکم ملا تو انہوں نے قانونی مشورہ لیا، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، ان کا فرمانا ہے ہمارا اجلاس ختم نہیں ہوا اس لئے آپ دوسرا اجلاس نہیں بلا سکتے، اس وقت ایک ہی اجلاس اسمبلی میں چل رہا ہے اور اگر وہ اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں تو ووٹ لے لیں لیکن معروضی حالات بتا رہے ہیں آپ کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کی پاور نہیں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ گورنر کبھی بھی فائدہ مند چیز نہیں رہی، یہ اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو بے شک توڑ دیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، میرا تعلق ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) سے ہی رہا ہے، الیکشن سے ہم نہیں بھاگ رہے بلکہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، جوڑ توڑ کے پردے میں ہارس ٹریڈنگ شروع ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے آپ پر نہیں آصف زرداری پر الزامات لگائے ہیں، اقتدار کی رسہ کشی میں عوام بدحال ہوتی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.