کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط

9

 

کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنالیے ہیں۔ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

 

پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ کپتان بابر اعظم اپنے کل کے سکور میں ایک رنز کا بھی اضافہ نہیں کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔

 

بابر اعظم  بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 7، امام نے 24، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوائیں۔

 

کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے، اور ساتھ ہی ایک دن میں 3 ریکارڈز اپنے نام کرڈالے۔

 

بابراعظم نے سب سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد انہوں نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کپتان کا تیسرا اعزاز یہ تھا کہ وہ  اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر  بن گئے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

تبصرے بند ہیں.