پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ کو تبدیل کر دیا گیا

33

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے حکم پر وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عبدالرؤف مہرکو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا اور چیف سیکرٹری نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ پر بحال کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.