کے پی حکومت کا گورنر غلام علی کو سرکاری ہیلی کاپٹر دینے سے انکار

9

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے گورنر غلام علی کو ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ نے وزیراعظم کے ڈی آئی خان میں استقبال کیلئے کے پی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا تھا تاہم کے پی حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کر معذرت کر لی۔ 
دستاویزات کے مطابق کے پی حکومت نے کہا کہ دوسرا ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے کسی بھی وقت ہنگامی دورے کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ کے پی حکومت کے انکار کے بعد گورنر غلام علی بذریعہ سڑک ڈی آئی خان پہنچے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر گزشتہ کئی سال سے گورنر ہاؤس میں لینڈ کر رہا ہے مگر گورنر نے گورنر ہاؤس میں کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ سے انکار نہیں کیا۔
 ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل گورنر کو دستخط کیلئے بھیجا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.