اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات 2023ءمیں ہوں گے: وزیر داخلہ

5

فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر جمہوری اور غیر آئینی سمجھتے ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور 2023 کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے، آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اکثر یت حاصل کرے گی اور نواز شریف (ن) لیگ کی قیادت کریں گے۔ 
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا وجود ایک فساد اور فتنہ ہے اور یہ ملک کو دیوالیہ اور عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، لیکن ووٹ کی طاقت سے اس کا قلع قمع کرنا چاہیے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کو نفرت اور گالیوں کا کلچر سکھایا، اس فتنے کے ہوتے جمہوریت کیسے آگے بڑھ سکتی ہے؟ اس فتنے کو عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے مائنس کرے۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت 7،8 ماہ سے غائب ہے اور پولیس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہ ایک چیز بتا دیں جو انہوں نے ملک کی بہتری کیلئے کی ہو۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک لے کر آئے انہوں نے بند کیا، اگر سی پیک پر عمل درآمد ہوچکا ہوتا تو ملک میں کوئی بے روز گار نہ ہوتا، انہوں نے گھر میں بیٹھی مرشد کے ساتھ مل کر توشہ خانہ چوری کیا۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ جب ہم پر جھوٹے مقدمات درج کرا رہا تھا، اس وقت خود توشہ خانہ چوری کر رہا تھا ، ان کے خلاف اب مقدمات بنیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.