اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ کے تحت ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔
پولیس حکام کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری ریڈ زون و دیگر جگہوں پر دوران چیکنگ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع دیں۔ شہریوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
تبصرے بند ہیں.