اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں، لگتا ہے اپریل میں الیکشن میں جارہے ہیں: عمران خان

12

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں ، لگتا ہے اپریل میں الیکشن میں جارہے ہیں ، جب 2 اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا ۔

 

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے ۔ یقین ہے پرویز الہٰی اسمبلیاں توڑ دیں گے ۔ فوری اسمبلیاں تحلیل نہیں کیں کیونکہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا ، اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے ۔ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو ہمیں فرق نہیں پڑے گا ۔

 

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی ، ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے بالاتر بنایا ۔ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ‏قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے ۔ یہ حقیقی آزادی ، سچی خود مختاری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی راہ ‏ہموار کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں انہیں ریاستی و حکومتی اشرافیہ کے تسلط سے تحفظ ملتا ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.