براعظم شمالی امریکا میں بدترین برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا

14

نیویارک: براعظم شمالی امریکا میں بد ترین برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ۔ پندرہ لاکھ افراد بجلی سے محروم جبکہ 5600 پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔

 

امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے کم ترین درجہ حرارت کے 100 سے زائد ریکارڈ ٹوٹ گئے ، امریکا میں گزشتہ روز 5 ہزار 600 پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے باعث ائیرپورٹس پر لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ حد نظر صفر ہونے سے شاہراہوں پر حادثات رپورٹ ہوئے ، ریاست اوہائیو میں 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

 

ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ، نیویارک کے علاقے بفلو میں لگ بھگ 3 فٹ برف پڑی ہے ۔

 

کینیڈا کے شہر اونٹاریو اور کیوبک برف سے ڈھک گئے ، شدید برفباری سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ برفانی طوفان امریکا اور کینیڈا کے 3 ہزار 200 کلومیٹر تک پھیل گیا ہے۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.