چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

31

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں بننے والی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم گراو¿نڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کر دیا گیا اور یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019 کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجہ اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.