سیاسی قیادت کو بلوچستان کے عوام کے ساتھ نچلی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے: صدر مملکت

54

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ نچلی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا، ذاتی مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہئے۔ 
تفصیلات کے مطابق تعلیمی دورے پر آئے کیڈٹ کالج کوہلو، بلوچستان کے کیڈٹس نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس دوران عارف علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ نچلی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبائی اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کرنے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے جبکہ بلوچستان کی ترقی کیلئے اس کے انسانی اور قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی، صدر مملکت نے معیاری گریجوایٹس تیار کرنے پر پاکستان کے کیڈٹ کالجز کی تعریف بھی کی۔ 
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کو مختصر عرصے میں خوشحال بنا سکتے ہیں، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا، ذاتی مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہئے۔ 

تبصرے بند ہیں.