نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم   پاکستان  پہنچ گئی

12

کراچی:  نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم   پاکستان  پہنچ گئی۔

 

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم   نے پرواز ای کے 600   کے ذریعے  صبح 10 بجکر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

 

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.