عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات

21

لاہور: عامر ذوالفقار خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ گریڈ 21 کے افسر عامر ذوالفقار اس سے قبل ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اے این ایف تعینات تھے۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہدکو قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس تعینات کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.