آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں بنوں آپریشن کے زخمی افسران اور سپاہیوں سے ملاقات

24

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بنوں آپریشن کے زخمی افسران اور سپاہیوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور ان کی خیریت دریافت کی اور زخمی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ 

تبصرے بند ہیں.