عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگا نہیں جا سکتا: عطاءتارڑ

5

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر و معاون خصوصی عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگا نہیں جا سکتا اور (ن) لیگ قانون و ضابطے کے مطابق چلے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور معاون خصوصی عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قانون اور ضابطے کے مطابق چلے گی اور اس ضمن میں تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگا نہیں جا سکتا اور اعتماد کے ووٹ کو چھوڑ کر عدم اعتماد کی طرف نہیں جایا جا سکتا، مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادیوں کے پاس مختلف آپشنز ہیں، ہم قانون جانتے بھی ہیں اور خود اس پر عمل بھی کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.