پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نو ا ز شریف کے ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کو فعال اور منظم جماعت بنانے کے لیے ورکر کنونشن کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔اور کنونشن کے ساتھ ساتھ کارکنوں کو عزت ملنی چاہیے جب تک کارکنوں کو عزت نہیں ملتی پارٹی فعا ل نہیں ہو سکتی اور مشکل وقت میں قیادت کے لیے کارکن گھروں سے نہیں نکلتے مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں کارکنوں کو عزت دینی چاہیے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نو ا ز شریف اور وزیراعظم محمدشہباز شریف کو اس سلسلے میں تمام وفاقی وزراء اور مشیروں کو ہدایت دینی چاہیے کہ اپنے حلقوں کو وقت دیں اور کارکنوں کو عزت دیں مخلص اور نظریاتی کارکن ہر سیاسی جماعت کے قیمتی اثاثہ ہو تے ہیں۔وفاقی وزیر پارلیمان امور مرتضیٰ جاوید عباسی کے شہر ایبٹ آباد میں بھی کنونشن ہوا جس میں شدید سردی کے باوجو د دور دراز علاقوں سے لو گو ں نے شرکت کی کیونکہ مرتضیٰ جاوید عباسی کی کال پر لوگ گھروں سے نکلتے ہیں جلسہ ہو احتجاج ہو جلو س ہو یا کنونشن ہو لوگ شرکت کرتے ہیں کیونکہ کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ پبلک ڈے کے انعقاد کے حوالے سے مرتضیٰ جاوید عباسی شہر ت رکھتے ہیں اور وفاقی وزیر بننے کے بعد بھی پبلک ڈے انعقاد کرتے
ہیں اور دوسری خو بی جو مو صوف میں پائی جاتی ہے کہ دیگر وفاقی وزراء اور مشیروں کی طرح اُن سے ٹائم نہیں لینا پڑتا جب بھی مو صوف دفتر میں مو جو د ہوتے ہیں ہر کوئی عام طور پر مل سکتا ہے اور لو گوں کے مسائل خود سنتے ہیں اور لوگ ان کے دفتر سے خو شی کے ساتھ رخصت ہو جاتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ایبٹ آباد کے فوارہ چوک میں مسلم لیگ (ن)کا کامیاب ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ فضا میں مسلم لیگ (ن)کے ترانوں اور نعروں سے گونج اُٹھی کنونشن میں لو گوں کا جوش اور جذبہ قابل دید تھا اور برف بھاری اورشدید سردی کے باوجو د بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئرامیر مقام،صوبائی جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی ٰ جاوید عباسی ضلعی صدر ملک محبت اعوان جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ سابقہ ممبران اسمبلی عنایت اللہ خان جدون، سردار فرید،امنہ سردار،عبدالستار خان سابقہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی ملک ارشد اعوان اور مسلم لیگ (ن) کی ضلع تحصیل، سٹی کے عہدیداروں،لائرز ونگ اور خواتین بھی سیکڑوں کی تعداد میں شریک تھی اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے خطاب کے لیے آئے تو شرکا نے اُٹھ کر تالیوں کی گونج میں استقبال کیا۔ مسلم لیگ (ن)کے کامیاب ورکر کنونشن نے ثابت کر دیا شخصیات پر ستی کر نے والے گھٹنے ٹیک کر اپنے کارکنان کے پاس آئینگے اُنہوں نے کہا ضلع ایبٹ آباد کو چار سال میں ترقیاتی پروجیکٹ سے محروم رکھا گیا مسلم لیگ(ن) کی وفاق میں حکومت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منظوری دی اور ایبٹ آباد کے شہر کے لیے موٹر وے سے انٹر چینج کی منظوری بھی دی گئی ہے انہوں نے کہا کے صدر ایوب خان کے پوتے نے ایبٹ آباد کے عوام سے بڑا انتقام لیا ہے سوئی گیس کے منصوبے بند کیے جتنی سازشیں کر لیں ہزارہ کی عوام کو حق لیکر دیں گے۔ مر تضی ٰ جاوید عباسی نے کہا شیروان کے 38دیہات کی گیس پی ٹی آئی کے نمائندوں نے بند کی۔ سرکل گلیات کے منصوبے پی ٹی آئی نے روکے اپنی سیاست قربان کر سکتا ہو ں ہزارہ کے منصوبے نہیں روک سکتے۔ علی خان آجائے انہوں نے کہا کہ میں نے 25کروڑ کے کام روکے ہیں میں انہیں شیروان کے نام پر 25 کروڑ دیتا ہو ں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور ترقی کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کے شیروان انٹر چینج کے لیے پونے چار ارب مختص کرائے ہیں اُس پر کام شروع کرائیں گے اور عوام کو مہنگائی سے بھی جلد ریلیف فراہم کریں گے۔ ایبٹ آباد پہلے بھی مسلم لیگ (ن)کا گڑھ تھا اور آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن)ایبٹ آباد سے کلین سویپ کرے گی۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.