گجرات میں ٹرک نے موٹرسائیکل رکشے کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق 

10

 

گجرات : ٹرک نے جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل رکشے کو کچل دیا ۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق دھند کے باعث سبزی منڈی کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک سروس روڈ پر جانے والے موٹرسائیکل رکشے پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں موٹرسائیکل رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

حادثے کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 5 افراد کی میتیں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ھسپتال منتقل کر دیں۔

تبصرے بند ہیں.