مسلم لیگ (ق) کی قیادت کا چوہدری پرویز الٰہی کا ساتھ دینے والے ایم پی ایز سے رابطہ

52

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ساتھ دینے والے ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی کا ساتھ دینے والے 10 میں سے 6 ایم پی ایز سے چوہدری شجاعت حسین نے رابطہ کر لیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ق) لیگ کی قیادت ان ارکان پنجاب اسمبلی سے براہ راست اور مختلف ذرائع سے رابطے کر رہی ہے جس کا مقصد انہیں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے قائل کرنا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کی قیادت براہ راست اور مختلف ذرائع سے رابطے کر رہی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی رابطوں میں شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے 180 ووٹ ہیں اور پرویز الٰہی کے 6 ساتھی شامل ہونے سے متحدہ اپوزیشن کے پاس وزارت اعلیٰ کیلئے 186 ارکان پورے ہو سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.