بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کلیئر کرا لیا گیا، واقعے میں 2 شہادتیں ہوئیں: وزیر دفاع

33

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنوں میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کمپاو¿نڈ کلیئر کرا لیا گیا ہے اور اس واقعے میں 2 شہادتیں ہوئیں جبکہ 15 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کلیئر کرا لیا گیا ہے اور تمام یرغمالی رہا ہو گئے ہیں جبکہ آپریشن میں 2 شہادتیں ہوئیں اور 15 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا لمحہ فکریہ ہے، خیبر پختونخوا سی ٹی ڈی کی انسداد دہشت گردی میں ناکامی تشویشناک ہے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق مختلف گروہ سے تھا اور یہ واقعہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، پاک فوج نے دہشت گرد بھی مارے اور یرغمالیوں کو بھی رہا کرایا۔ 

تبصرے بند ہیں.