پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور 

37

 

لاہور : پنجاب میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد پی ٹی آئی وفاق میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کر رہی ہے۔

 

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض افراد نے پنجاب اسمبلی کی طرح پی ٹی آئی نے بھی مرکز میں وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

 

پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس تجویز کا مقصد تحریک انصاف کی پنجاب میں سیاسی برتری کو برقرار رکھنا اور اپنے مخالفین کی سیاسی ہل جل کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دینا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.