خضدار میں زوردار دھماکہ، 13 افراد زخمی

24

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر خضدار میں عمر فاروق چوک کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ خضدار شہر کے عمر فاروق چوک کے قریب ڈبل روڈ پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.