اسمبلی توڑنی ہے تو اسمبلی کا اعتماد پہلی شرط ہے: رانا ثناء اللہ

15

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنی ہے تو اسمبلی کا اعتماد پہلی شرط ہے ، اگر پنجاب اسمبلی کی اکثریت فیصلہ کرتی ہے تو ٹھیک ہے اسمبلی توڑ دیں ۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے ، اگر ایسا نہ کرتے تو کل ہم سے سوال ہوتا کہ آپ نے آئینی راستہ کیوں اختیار نہیں کیا ؟ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ایڈوائس بھیجی ہے کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں ، موجودہ صورتحال میں کوئی چیز سود مند ہوئی تو ضرور اختیار کرینگے ۔

 

رانا ثناء اللہ کے مطابق سیاست ممکنات کا کھیل ہے ، جس میں کچھ بھی ناممکن نہیں ، ن لیگ کی لیڈر شپ سیاستدان ہے ، ان میں ضد اور پاگل پن نہیں ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.