چیئرمین ایچ ای سی کی چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان سے ملاقات، ہائیر ایجوکیشن کے فروغ پر گفتگو

12

لاہور: ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ اور سرکاری اور نجی سیکٹر کے لئے یکساں مواقعوں کو فروغ دینے کے اقدامات پر غور کیا گیا ۔

 

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں زرمبالہ کمانے کے لئے بھارت کی طرح غیر ملکی طلبہ کو پندرہ دن کے اندر ویزہ جاری کرنے کے لئے ون ونڈو کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

 

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان نے اس موقع پر زور دیا کہ سرکاری اور نجی جامعات میں داخلوں کے لئے غیر ملکی طلبہ و طالبات کو ترغیب دی جائے اس سے نا صرف ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ پاکستان کی جامعات عالمی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں گی ۔

 

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے نجی جامعات کا بڑا اہم کردار ہے ۔ایچ ای سی سرکاری اور نجی جامعات کے لئے یکساں مواقع پیدا کر کے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنا سکتی ہے ۔ ملاقات میں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والی ریکٹرز کانفرنس اور اس میں منظور کئے گئے اعلامیہ پر عملدرآمد پر بھی غور کیا گیا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.