میرانشاہ میں خودکش دھماکہ، پاک فوج کے نائیک اور 2 شہری شہید

18

پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 33 سالہ نائیک عابد اور 2 شہری شہید جبکہ ایک شہری زخمی ہوا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکہ ہوا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 33 سالہ نائیک عابد شہید ہو گئے جن کا تعلق مانسہرہ سے تھا جبکہ حملے میں 2 شہری شہید اور ایک زخمی بھی ہوا۔ 

تبصرے بند ہیں.