پی ٹی آئی سینیٹر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

6

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے اور پارٹی کا کوئی بھی سینیٹر اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے تمام سینیٹرز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسمبلیاں تحلیل کے فیصلے کے بعد حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ 
وفاقی حکومت نے طے کیا تھا کہ عمران خان کے فیصلے پر اجتماعی حکمت عملی بنائی جائے گی اور قوم کو پی ٹی آئی چیئرمین کے فیصلوں سے ملک پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے 23 دسمبر بروز جمعہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.