حکومت کا آئندہ 2 ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ

27

اسلام آباد: حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے باعث آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے۔ 
ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت آئندہ 2 ماہ میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید لیوی بڑھائی جائے گی اور اگر اس پر بھی ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس بھی عائد کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کے علاوہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے جس وجہ سے فی لیٹرڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کی بجائے کم ریلیف دیاجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.