سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو سندھ منتقل کردیا

45

اسلام آباد: سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد منتقل کردیا ۔

 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سکھر سے خصوصی طیارے  پر  اسلام آباد لایا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کیجانب سے  دو گاڑیوں  کے ایپرن سائیڈ پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ متنازع ٹویٹ   کے  کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کی جانب سے فیصلہ 16دسمبرتک مؤخر کردیا گیا  تھا ۔

 

ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا،  اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردی گئیں ہیں ۔اس حوالے سے عدالے کی جانب سے  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق جج اعظم خان کو نیا اسپیشل جج سنٹرل تعینات کر دیاگیا ہے ۔

 

خیال رہے کہ سلام آبادہائیکورٹ نےجج اعظم خان کی بطوراسپیشل جج سنٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.