تاجک صدر امام علی رحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

15

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق تاجک صدر امام علی رحمان کے دورے کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کئے جائیں گے جبکہ تاجک صدر اس اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

واضح رہے کہ تاجک صدر امام علی رحمان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے ان کا استقبال کیا جبکہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق تاجک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے اور دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.