بابراعظم پشاور زلمی کے کپتان مقرر

11

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا کپتان مقرر کیا جانا اعزاز کا باعث ہے اور اس نئے چیلنج کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق بابراعظم کو پی ایس ایل 8 کیلئے پشاور زلمی کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی بہترین ٹیموں میں سے ایک اور مستقل مزاجی کے ساتھ کارکردگی کی دکھانے والی ٹیم ہے اور اب میں بھی اس ٹیم کی جانب سے عمدہ کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور زلمی بابراعظم کی کپتانی میں شاندار کارکردگی دکھائے گی اور ان کی ورلڈکلاس بیٹنگ اور کپتانی کے تجربے سے پشاور زلمی کو بھرپور فائدہ ہو گا۔ 
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے اس ضمن میں جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ بابر اعظم کی پشاور زلمی سے وابستگی اور قیادت پر مجھے فخر ہے، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ ٹی 20اور ایشیا کپ فائنل کھیلے، ان کی قیادت میں پشاور زلمی بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.