پی ٹی آئی کا حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

9

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءحماد اظہر نے کہا کہ حکومت میں آنے کے ساتھ این آر او ٹو کے پرخچے اڑا دیں گے، اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں، الیکشن کی بات ہو تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں ہی پاکستان کے معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں جبکہ ہمارے دور میں کوئی معاشی بحران نہیں تھا بلکہ ہمارے دور میں معیشت 6 فیصد کی شرح سے چل رہی تھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد حکومت نے مہنگا پیٹرول خریدا، امپورٹ پر بین لگا دی جس کے باعث مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل اب بہت کم ریٹ پر ہے، تیل کی بین الاقوامی قیمت روس اور یوکرین تنازعہ سے بھی کم شرح پر ہے، پاکستان میں تیل کی قیمت کم کیوں نہیں کی جارہی؟

تبصرے بند ہیں.