پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل

15

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاک، نیوزی لینڈ سیریز ایک روز کی تاخیر سے شروع ہو گی اور اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 
پی سی بی کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں شیڈول ہے جبکہ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی شیڈول میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.