پاکستانی مشنز کے کام کاج کو یقینی بنانا حکومت کی پالیسی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

6

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مناسب طریقے سے وسائل رکھنے میں متعدد اقدامات اور لین دین کا سلسلہ شامل ہے تاہم اس عمل میں کبھی کبھار تاخیر ہو جاتی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مالی مشکلات کا سامنا ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مشنز کو مناسب طریقے سے وسائل رکھنے میں متعدد اقدامات اور لین دین کا سلسلہ شامل ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں کبھی کبھار تاخیر ہوتی ہے تاہم وزارت خارجہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مصروف عمل ہے اور یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کے کام کاج کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اس مقصد کیلئے پرعزم ہیں، بیرون ملک پاکستانی سفارت کار اور مشن پاکستان کی نمائندگی اور اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.