جنرل عاصم منیر بطور ڈی جی آئی ایس آئی ’امر بالمعروف‘ پر چلے تو عمران خان نے انہیں ہٹا دیا تھا: احسن اقبال

7

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے ’امر بالمعروف‘ کرتے ہوئے کرپشن کا بتایا تو عمران خان نے انہیں ہٹا دیا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان آرمی چیف سے امر با المعروف کرنے کا کہہ رہے ہیں مگر یہ وہی جنرل عاصم منیر ہیں جنہوں نے بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی انہوں نے کرپشن کے بارے میں بتایا تو عمران خان نے انہیں ہٹا دیا تھا۔ 
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم اور وزیر قانون سے کہیں گے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کسی منصب کے لائق نہیں، انہیں لاپتہ افراد کے کمیشن سے ہٹایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.