وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

50

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 9 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں ریکوڈک سے متعلق تمام کیسز پر بریفنگ ہو گی جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔ 
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ منصوبوں کی منظوری کے باعث ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہوسکے گا۔

تبصرے بند ہیں.