عمران خان مذاکرات کیلئے سنجیدہ نام دیں، اسد عمر، فواد چودھری اور شیریں مزاری کو شامل نہ کریں: صدرعلوی ، اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ

37

 

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ   دیتے ہوئے کہا کہ کہا ہےحکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ شبلی فراز سے ملاقات میں پیغام بھجوایامذاکراتی ٹیم  میں اسد عمر ، شیریں مزاری اور فواد چوہدری کو شامل نہ  کیاجائے۔

 

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف میں اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اختلافات برقرار ہیں۔ صدرمملکت عارف علوی  کا عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ   دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز  کے ذریعے  پیغام بھجوایا۔

 

صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیاکہ مذاکرات کیلئے تحریک انصاف سے سنجیدہ نام  دئیے جائیں۔اسد عمر ، شیریں مزاری اور فواد چودھری کو شامل نہ  کیاجائے۔دونوں جانب مذاکرات کیلئے پیر کو ملاقات میں ناموں کا حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

 

صدر عارف علوی فریقین  میں مذاکرات کیلئے ثالث کا کردار ادا کریں گے  شبلی فراز  نے بھی  عمران خان کی شرائط  سے صدر کو آگاہ کردیاکہاالیکشن کی تاریخ  نہ ملنے پر مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

 

دوسری جانب  فوادچودھری نے حکومت کو ڈیڈلائن دی ہے  کہ پی ڈی ایم 20دسمبر تک انتخابات کا حتمی  فارمولا سامنے  لائےبصورت دیگر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ وفاقی حکومت الیکشن نہیں چاہتی، ملک کیسے چلانا ہے انہیں کچھ پتہ نہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.