ملتان ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کیلئے 157 رنز ،انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار 

11

 

ملتان : ملتان ٹیسٹ میں فتح کے لیے پاکستان کو 157 رنز جبکہ انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار ہیں ۔ 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے۔

 

کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑی سعود شکیل 54 رنز اور فہیم اشرف تین رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

 

سعود شکیل اور امام الحق کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ یہاں امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

 

پاکستانی اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر ایم آئی آر کے لیے اسپتال روانہ ہوگئے تھے تاہم اب وہ ٹیم کو دستیاب ہیں۔ امام الحق کی جگہ محمد رضوان اننگز کا آغاز کرنے کے لیے عبداللہ شفیق کے ساتھ آئے تھے۔

 

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

 

انگلینڈ نے 202 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ انگلش ٹیم کی چھٹی وکٹ 256 رنز پر گری جس کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔بین اسٹوکز 41 اور ہیری بروک 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے دوسرے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.