ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف 

4

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ملا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا تو ہیری بروک 74 اور بین سٹوکس 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
تیسرے روز پاکستان کو پہلی کامیابی بین سٹوکس کی صورت میں ملی جو 41 رنز بنا کر نواز کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی اور 108 رنز بنا کر آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ 
پہلی اننگز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد ابرار نے اگلے آنے والے بیٹر اولی روبنسن کو 3 رنز پر ہی کلین بولڈ کر دیا جس کے بعد مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن زاہد محمود کا شکار بن گئے۔ 
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زاہد محمود نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

تبصرے بند ہیں.