سینیٹر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

14

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءسینیٹر اعظم خان سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کو گزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں لے کر سکھر منتقل کیا گیا اور آج انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تو عدالت نے پولیس کی درخواست پر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ 
واضح رہے کہ تین روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اسی روز سندھ پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.