فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، کوارٹر فائنل میں مراکش نے رونالڈو کی ٹیم کو شکست دیدی

12

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ، کوارٹر فائنل میں مراکش نے رونالڈو کی ٹیم کو ایک گول سے ہرادیا ۔

 

مراکش کے ہاتھوں اسپین کے بعد پرتگال کو بھی شکست کا سامنا ۔ کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو ایک گول سے ہرا دیا ۔ واحد گول یوسف النصیری نے کیا ۔ پرتگال نے اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر مراکش کے دفاع نے انہیں ناکام بنا دیا ۔ اس جیت کے ساتھ مراکش سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا ۔

 

جیت کے بعد فاتح کھلاڑی سجدہ ریز ہوگئے ۔ اسٹیڈیم میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا ۔ تاریخی فتح پر مراکش میں بھی شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.