سابق آرمی چیف کہتے تھے کہ اگلی باری ن لیگ کی ہے، پی ٹی آئی کا ٹکٹ کوئی نہیں لے گا: عمران خان

89

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کہتے تھے کہ اگلی باری ن لیگ کی ہے ۔ پی ٹی آئی کا کوئی ٹکٹ نہیں لے گا ۔

 

ایک انٹرویو میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف عثمان بزدار کو ہٹا کر علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی چاہتے ہیں اسمبلیاں کچھ دیر چلنی چاہئیں ۔ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں ۔ جنہوں نے ملک کی یہ حالت کی وہ میر جعفر اور میر صادق ہیں ۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے کوئی ہمیں پیسہ نہیں دیگا ، باجوہ صاحب خود کو اے پولیٹکل کہتے تھے ، کہتے تھے اب عمران خان کی سیاست گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے اتحادی پارٹیاں ایک دوسرے کو چور کہہ رہی تھی ، ہم انہیں چور نہیں کہہ رہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیساتھ جو ہورہا ہے وہ بہت برا ہے ۔ اعظم سواتی پر موجودہ حکومت نے بہت ظلم کیا ، جو ظلم اس دور میں ہوا وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ۔ ان کو بتایا گیا کہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو عوام مٹھائیاں بانٹیں گے ۔ لیکن عوام نے واضح پیغام دیا کہ وہ ان چوروں کے ساتھ نہیں ہیں ۔

 

عمران خان نے کہا کہ جب یہ چور اکٹھے ہوگئے تو ہمارے مخالف بھی ہمارے ساتھ آگئے ، نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ڈس کوالیفائی کیا جائے ۔ سائفر پہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، سائفر اسپیکر اسمبلی کے پاس پڑا ہوا ہے ۔ ہمیں کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے ، دوستی سب سے رکھیں ۔ ایوب خان ، ضیا اور مشرف امریکا کی جنگوں میں شامل تھے اور ملک میں ڈالر آرہے تھے ۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا ووٹ بینک اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ۔ ووٹ بینک میں پی ٹی ائی کا گراف اوپر جارہا ہے اور حکومت کا نیچے گر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاست اپنی ذات کے لیے نہیں ہے ۔ میں پاکستان میں رول اف لاء قائم کرنا چاہتا ہوں، تاکہ پاکستان مضبوط ہو ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.