سموگ کے حوالے سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا

9

لاہور : اسموگ کی وجہ سےدنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا  پہلے  نمبر   پر آگیا۔

لاہور میں گزشتہ کئی روز سے سموگ  نے ڈیرے جما رکھے ہیں  ، ضشک سردی اور فضائی آلودگی کی وجہ سے لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش  بڑھ گیا ہے،  بچوں، بڑوں اور خواتین کو سانس کی تکلیف سمیت متعدد طبی مسائل کا سامنا ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے کیلئے  بارش  ہونا ضروری ہے ،جبکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری سموگ سے پہچنے کیلئے ماسک کا ستعمال کریں اور غیر ضروری صفر سے گریز کریں۔

 

خیال رہے کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور میں سرکاری، نجی اسکول اور نجی کمپنیاں 3 روز بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، ملازمین گھروں سے کام کر سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.