فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال، نوٹیفکیشن بھی جاری

62

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال ، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

 

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سینیٹ کی نشست پر بحال کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کا 10 مارچ 2021 کا نوٹیفکیشن بحال کردیا گیا ہے ۔

 

فیصل واوڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کروایا جائے گا ۔

 

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے نثارکھوڑو کی سینیٹ کی کامیابی کا 15 مارچ 2022 کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.