سعودی عرب پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ کا پرتپاک استقبال

39

ریاض: چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی محل پہنچنے پر چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا ۔

 

چینی صدر کا طیارہ جیسے ہی سعودی حدود میں داخل ہوا تو سعودی ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے اسے اپنے حصار میں لے لیا جبکہ سعودی فضائیہ کے دیگر طیاروں نے فضا میں قوس وقزع کے رنگ چھوڑتے ہوئے سلامی پیش کی ۔

 

چینی صدر دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ کے رائل ٹرمینل پہنچے تو ان کا استقبال گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے کیا جبکہ چینی صدر شاہی محل پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ، غیر رسمی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے چین سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران جہاں 29 ارب ڈالرز کے معاہدے ہونگے وہیں چینی صدر سعودی چائنیز سمٹ ، گلف چائنیز سمٹ سمیت ، عرب چائنیز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس کے لئے خلیجی ممالک کے سربراہان سعودی عرب پہنچ گے ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.