عوام بند کمروں کے فیصلے نہیں مانتے: فواد چوہدری

6

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اورسابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ہمارے مقدمات میں پارٹی بنے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر ہم نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس کیا ہوا ہے، وہ ہمارے مقدمات میں پارٹی بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور حکومت مل کر عمران خان کو نا اہل کرانا چاہتے ہیں لیکن عوام بند کمروں کے فیصلے نہیں مانتے۔ 
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کے فیصلوں کو مان کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے، نئے انتخابات کے بغیر ملک میں استحکام آنا ممکن ہی نہیں ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.