آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی بھی کی

39

کراچی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ کراچی ، سپہ سالار نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

 

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو پاک فوج کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی ۔

 

گزشتہ روز آرمی چیف نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

 

جنرل عاصم منیر نے جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں کے باعث ریاست کی عمل داری قائم ہوئی ہے۔ کسی کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.